پشاور،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 21784.765ملین روپے کے 27پراجیکٹس کی منظوری دے دی
بدھ 18 اکتوبر 2017 23:25
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبے کے منظور شدہ پراجیکٹس میں ڈی آئی خان میں اعلیٰ نسل کی بھینسوں کے بریڈنگ فارم کی توسیع اور خیبر پختونخوا میں ڈیری ٹیکنالوجی سہولیات کے قیام کے ساتھ اضاخیل بیفلو بریڈ کو بہتر بنانے، دیکھ بھال اور تحفظ اور خیبر پختونخوا میں سول وٹرنری ڈسپنسریز کے قیام شامل ہیںاس طرح صحت کے شعبے میں سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹو ( (فیزII)خیبر پختونخوا،خیبر پختونخوا میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے استحکام(فیزII)،اور زچہ و بچہ لیاقت میموریل ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ کی دوبارہ تعمیر کے منصوبوں کی منظوریاں د ی گئیں جبکہ سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں بے روزگار آئی ٹی گریجویٹس اور سرکاری ملازمین کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیشنل ٹریننگ سنٹرز(پائلٹ پراجیکٹ) اور خیبر پختونخوا میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی اور فروغ اور اطلاعات کے شعبے میں کوہاٹ،سوات اور ایبٹ آبادمیں تین ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کے قیام اور پشاور میں پختونخوا ایف ایم ریڈیو92.2 کے استحکام اور داخلہ کے شعبے میں خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ2017کے تحت کمشنر امپلی منٹیشن کے دفتر کا قیام(غیر سالانہ ترقیاتی منصوبہ)،خیبر پختونخوا پولیس انفرا سٹرکچر کااستحکام اور فیزایبلٹی سٹڈی اور سیف سٹی پشاور کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(PMU) کا قیام کے منصوبوں کی منظوریاں بھی دی گئیں۔
اس کے علاوہ سڑکوں اور پلوں کے شعبوں میں منظور شدہ پراجیکٹس میں ضلع ایبٹ آباد میں قلندر آباد روڈ کی تعمیر،ضلع نوشہرہ میں یونین کونسلز ڈاگئی بانڈہ نبی،پیر پیائی،بدرشی،اضاخیل بالا و پایاں،صوابی میں کنڈہ ٹوپی گرمرغز،زروبی ٹوپی،زیدہ کڈی،مرغز یوسفی میں سڑکوں اورگلیوں کی فیزایبلٹی،ڈیزائن اور تعمیر اور بحالی(21کلومیٹر)،صوابی میں بوکو، تاشقند، جنڈا پاجمان، بڈا چیک پوسٹ براستہ مینگل چائے گبسنی،مرغز یوسفی، پابانی، زروبی، کلابٹ،خزانہ، شرشمی،لرکوٹھا،یارا خیل کرکوٹھا، کلابٹ، ٹوپی، صوابی، پابینی، کوٹھا صوابی میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،پختگی،ڈیزائن اور فیزایبلٹی سٹڈی،صوابی میں شنگل/کچہ روڈ،گبئی،پنوال،لرون ابازئی بالا،چنائی،بارہ ہملیٹ(2کلو میٹر)،جبہ مزغد(2کلو میٹر) تکیل (ایک کلومیٹر)،دیولگری(ایک کلو میٹر)ہملٹ(ایک کلومیٹر)ٹوپی(ایک کلومیٹر)باجا(ایک کلومیٹر)، کتہ گرام۔اچیلئی دیوال گری،تکیل گجل،صوابی اور دیر پائیں میں حاجی آباد، منجئی اور ناسفا کانو میں آر سی سی پلوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ دیر پایاں میں سوات تا اسبارن روڈ اسبارن،شورشین اور رابیال غازی جٹ پٹ روڈ دوگاغز،درہ خدگزئی روڈ،گل آباد اسبارن روڈ،خیر آباد کوٹیگرام لڑم روڈ،خدگزئی رابطہ سڑک،چکدرہ کمالا روڈ(بدوان) کی تعمیر اسی طرح دیر پایاں میں مٹکو رحیم آباد،شکر تا مایار پل رابطہ پلوں اور قابل رسائی سڑک کی تعمیر،ضلع چارسدہ میں یونین کونسل آگرہ میں پشاور روڈ تا کدائی،یونین کونسل شوڈاگ میں کوچکی تا اجون کلے براستہ حسن آباد کنڈرو کلے کی تعمیراور بلیک ٹاپنگ،دیر پایاں میں سم پل مانسہرہ کی فیزیبلٹی سٹڈی،ڈیزائن اور تعمیر،دیر پایاں میں تالاش کلپانی بائی پاس روڈ(10کلیو میٹر) کی فیزیبلٹی سٹڈی،ڈیزائن اور تعمیر شامل ہیں۔شہری ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع بنوں میں کرم پل تاپولیس اسٹیشن صدر براستہ کوہاٹ چونگی ،جی ٹی ایس چوک اور لکی گیٹ کی بحالی اور توسیع،ضلع بنوں میں کچہری گیٹ تا مال منڈی براستہ ڈگری کالج نمبر1اور ہنجال سرکلر روڈ کی بحالی اور توسیع،ضلع بنوں میں میران شاہ روڈ یونیورسٹی پلازہ سے ٹاپی قلعہ کی بحالی اور توسیع شامل ہیں۔اسی طرح ضلع مردان میں پیرانو پارک،لیبر کالونی اور منگا خلع مردان میں جمنازیم کی تعمیر اور ضلع مردان میں ہی مردان شہر میں مختلف سڑکوں کی سولرائزیشن شامل ہیں ۔بلڈنگ سیکٹر کا منظور شدہ پراجیکٹ ڈپٹی کمشنر مین آفس/تحصیل بلڈنگ مانسہرہ کی دوبارہ تعمیر ہے۔DWSS کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوںمیں ضلع نوشہرہ پی کی13میں واٹر سپلائی اور سینیٹیشن اسکیموں کی تعمیر،خیبر پختونخو ا (فیزIII) میں واٹر سپلائی اور سینیٹیشن سکیموں کی بحالی اور تعمیر اور ضلع نوشہرہ میں یونین کونسل جلوزئی اور سپین خاک (آئی ڈی پیرز/مہاجرین متاثرہ علاقوں کے تحت) واٹر سپلائی اور نکاسی سسٹم کی تعمیر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
-
معیشت کی بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.