سکردومیں سینٹ کی گلگت بلتستان سے متعلق قائمہ کمیٹی کااجلاس

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:24

سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)سکردومیں سینٹ کی گلگت بلتستان سے متعلق قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین پروفیسر ساجد میرکی صدارت میں ہوا اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو مکمل اورتفصیلی بریفنگ دی گئی جن میں گلگت بلتستان کی آبادی،رقبے ،جغرافیہ کی تاریخ ،انتظامی،مالی،آئینی وقانونی ،جمہوری اور عدالتی وسیاسی امور شامل ہیں کمیٹی کے ارکان میں سینیٹرحاجی مہمندخان،نجمہ حمید،احمدحسن اور خالدہ پروین شامل تھیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران کو علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں خصوصاًپن بجلی گھروں کے قیام اور آئندہ کی منصوبہ بندی،بجلی کی موجودہ پیداوار اورآئندہ کی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیاگیا اجلاس کوپی ایس ڈی پی اورجی بی حخومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پرعمل درآمد اور بجٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا اجلاس میں بلتستان کے عوام کے آئینی،سیاسی اورجمہوری حقوق کے حوالے سے سرتاج عزیز کمیشن پر بھی تفصیلی بات کی گئی قائمہ کمیٹی کے ممبران کو گلگت بلتستان کے سیکرٹری برقیات ،سیکرٹری ہوم اورکمشنربلتستان ریجن عاصم ایوب نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں گلگت بلتستان خصوصاًبلتستان میں امن وامان کی صورتحال کوخوش آئند قراردیاگیاجی بی کے سینئروزیرمالیات وبرقیات حاجی محمداکبر ،ممبران کونسل واسمبلی نے بھی جی بی کے مختلف امور کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو اپنی تجاویزاورسفارشات پیش کیں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسرساجدمیر اورممبران نے اس موقع پر مختلف سوالات کئے جن کا تعلق جی بی کے عوام کے مسائل اور آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں تھا قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے اجلاس کویقین دلایاکہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز اور بریفنگ کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنی سفارشات بھرپورطریقے سے پیش کریگی تاک لوگوں کے مسائل حل ہوں اور علاقہ جلد ترقی کرے انہوں نے کہاکہ وہ سرتاج عزیز سے بھی کمیشن کی رپورٹ پربات چیت کرینگے سینیٹ کے ارکان کامختلف منصوبوں کادورہ بھی کرینگے۔