صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی یو ایس کونسل جنرل مس ایلزبتھ کینڈی ٹروڈو سے اہم ملاقات

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:24

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی یو ایس کونسل جنرل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی یو ایس کونسل جنرل مس ایلزبتھ کینڈی ٹروڈو سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں یوایس ایڈ کی پراونشل ڈائریکٹر مس لی سوانسن، پولیٹیکل اور اکنامک چیف مس این میسن، ممبر صوبائی اسمبلی اور سی ای او پنجاب بورڈ لائف سٹاک سائرہ افتخار ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار رمیش سنگھ اوڑوڑہ، ایگلریکلچرل یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداران، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عالیہ آفتاب ، ہیڈ آف کارپوریٹ آفیئر نیسلے شیخ وقار احمد اور ڈین فیکلیٹی آف بائیوجیکل سائنسز ایف سی کالج یونیورسٹی ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی شرکت۔

ملاقات میں یوایس ایڈ کے حوالے سے پنجاب میں جاری مختلف پراجیکٹ کا بغور جائزہ لیا گیااور خصوصی طور پر ایگلریکلچرل سیکٹر میں اُٹھائے جانے والے اقدامات پر غور فکر کیا گیا۔

(جاری ہے)

یوایس کونسل جنرل نے پنجاب کے ساتھ ملکر ایگلریکلچرسیکٹر میں مل کر کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ اس سلسلے میں چھوٹے کسانوں تک رسائی اور اِن کی بہتری کے لیے خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

کیونکہ ملک کا بیشتر حصہ چھوٹے زمینداروں پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ صوبائی وزیر نے پاک امریکہ پالیسیوں میں تسلسل ہونے پر زور دیا اور کہا کہ جو بھی پالیسی اپنائی جائے اس میں تسلسل ہونا بہت ضروری ہے تبی جا کر ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔یوایس کونسل جنرل نے ایگلریکلچر کے علاوہ لائیو سٹاک ، ہیومن ریسورس اور کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ ہر وقت پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہود کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں ۔