پولیس کا قائد اعظم یونیورسٹی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا فیصلہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسلام آباد پولیس نے قائد اعظم یونیورسٹی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں پولیس زرائع نے این این آئی کو بتایا کہ 37 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لئے ہیں اور ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں زرائع کے مطابق سرکردہ ملزمان میں حسام چئرمین پنجاب، رزاق کے پی کے، کامران بلوچستان، اصغر لاشاری، فہد اور عامر شامل ہیں زرائع کے مطابق 37ملزمان جن کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں ان میں سہیل رشید، اسد بشیر،اسدللہ،عدیل،کامران،عرفان اللہ،حسیب،امجد علی،نوروز خان،احسن،محمد عثمان،جاوید احمد،راہب علی،غلام نبی،نوید احمد،فہد احمد،ثناء اللہ،حفیظ ،مہتاب بشیر،ذاکر علی،عنایت علی،غیاز علی،علی سلیم،شمس دین،کامران بلوچ،عادل شاہ،رحمت شاہ،امیر واعظ،فرہاد برکی، شاہد،نعمان رحیم،مرزا ،معاز،سفیان،عادل،اسفند یار اور محمد خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :