Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو خط

سی پیک سے جڑے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کا معاملہ اٹھا دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:24

پاکستان تحریک انصاف کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو خط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو خط ارسال کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے خط میں سی پیک سے جڑے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اور400 ارب کی کرپشن کا معاملہ فوری طور پر پی اے سی میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خط سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ خورشید شاہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کریں۔ انہوں نے خط میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ معتبر ذرائع نیشنل ہائی اتھارٹی کے منصوبوں میں 400 ارب کی کرپشن کی خبر دے رہے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سی پیک کے تحت بھی کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے این ایچ اے کے 52 منصوبوں میں غیر معمولی کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔ان 52 منصوبوں میں کرپشن کا حجم 470 ارب سے زائد ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے اس معاملے پرکارروائی کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات