Live Updates

کوشش ہے بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں،عمران خان

کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہئیے جس سے دشمن فائدہ اٹھائے،اتوارکوسیہون میں جلسے سے خطاب کروں گا،سربراہ تحریک انصاف

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:24

کوشش ہے بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں،عمران خان
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ہمارا دشمن بلوچستان توڑنے کیلیے افغانستان کے ذریعے آ رہا ہے۔کوشش ہے کہ بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں۔یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اپنے گھر کے باہر آئے بلوچتان کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہئوے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف بلوچستان کے احتجاج کامطلب ہے کہ انکے دل میں پارٹی کادردہے۔ملک دشمن بلوچستان کوالگ کرناچاہتے ہیں۔بلوچستان کیخلاف سازش ہورہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہئیے جس سے دشمن فائدہ اٹھائے۔اتوارکوسیہون میں جلسے سے خطاب کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے سیہون میں اسٹیڈیم بندکرانیکی کوشش کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات