گلگت ،پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کی 10ویں برسی پر تعزیتی تقریب کا انعقاد

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کراچی کے 10ویں برسی پر پیپلزپارٹی کیمپ آفس گلگت میںتعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس تعزیتی تقریب میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں ،بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے رہنماوں و کارکنوں ،پیپلزپارٹی ضلع گلگت کے رہنماوں و کاکنوں سمیت کثیر تعداد میں ورکروں اور جیالوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سانحہ کار ساز کے شہد ا کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور بعد ازاں بینظیر چوک خزانہ روڈ پر کارساز کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :