سانحہ کارساز میں مملکت پاکستان میں جمہوریت کی بقا ء کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوںنے قر با نیاں دی ،کلثوم مہدی

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی رہنماء کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز میںمملکت پاکستان میں جمہوریت کی بقا ء کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوںنے قر با نیاں دی اور شہید ہو ئے اور سینکڑوں غازی ہو ئے لیکن جمہوریت کے سفر کو رکنے نہیں دیا جب بھی یاد آتی ہے جمہوریت کی تو پی پی پی کے جیالوں کا نام سامنے آتا ہے جنہوں نے ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ہر قسم کی قر بانیاں دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر 2007کو بینظیر شہید جب پاکستان کی سر زمین پہ آئی تو آمروں کے درو بام لرز گئے اور عوام کے سمندر نے بینظیر کا والہانہ استقبال کیا اور آگ کے شعلے بھی انہیں نہیں روک پائے ،انہوں نے کہا کہ اب بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جو جمہوریت اور ملکی اداروں کو مستحکم دیکھنا چا ہتی ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ اور نواز شریف ملک کے استحکام کے لیئے آڑے آرہے ہیں اور عوام کو ستارہے ہیں ملکی آئینی اداروں کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اسی طر گلگت بلتستان مین بھی (ن) لیگ کی حکو مت نے کرپشن لوٹ مار کی انتہاء کر دی ہے ہر محکمے میں (ن) لیگ نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں اور اب عوام پہ ٹیکس کا بوجھ ڈالنا چا ہتے ہیں اور خود عیاشی کر رہے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے جمہوریت کی بقا ء اور اداروں کو مستحکم بنانے کے لیئے کس بھی قر بانی سے دریخ نہیں کرینگے ۔