مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے میڈیا کو آرڈنیٹر حبیب الرحمن کو ملنے والی قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے میڈیا کو آرڈنیٹر حبیب الرحمن کو ملنے والی قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی شرپسند کو اس قسم کی گھٹیا حرکت کرنے کی جرات نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کونسل اشرف صدا ، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل اور ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے اور دھمکیوں کے مرتکب شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے کیونکہ حبیب الرحمن پارٹی کے اہم رکن ہیں پارٹی میں دودھ پینے والے مجنون بھی ہونگے مگر حبیب الرحمن خون دینے والے مجنون ہیں اور ان کی قربانیاں لازوال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :