وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:22

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ہندور کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید لالک جان پر پورے گلگت بلتستان کو فخر ہے۔ شہید لالک جان کی بہادری کی وجہ سے محمد نواز شریف نے نشان حیدر دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شہید لالک جان نے ملک کی دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ہم نے شہید کے مشن کو جاری رکھنا ہے اور ملک کی دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی کا عزم کرنا ہے۔ پاک فوج کے غازی اور جوان جو بارڈر پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر ہندور لالک جان ڈسپنسری کیلئے ایمبولنس فراہم کرنے کا اعلان کیا اور ہندور واٹر سپلائی سکیم کیلئے 30لاکھ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :