حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،قیام امن کی بدولت ملک میںفنون لطیفہ کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ،نیشنل کالج آف آرٹس پر امن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے

وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن کا نیشنل کالج آرٹس میں ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:18

حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،قیام امن کی بدولت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،قیام امن کی بدولت ملک میںفنون لطیفہ کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ،نیشنل کالج آف آرٹس پر امن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے ۔

وہ بدھ کو نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کیمپس میں ’’فساد زدہ علاقوں میں ثقافتی اقدار کا عکس ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے افتتاح سے خطاب کر رہے تھے۔ ۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت بر سراقتدار ؔآئی تو ملک میں دہشت گردی کا دوردورہ تھا تاہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فوج ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی باہم مشاورت سے نئی پالیسیاں تشکیل دیں جس کے نتیجے میں 2017تک ملک میں دہشت گردی کا گراف تیزی سے نیچے ؔآیا ،حکومتی اقدامات کی بدولت کراچی میں دہشت گردی ،قتل و غارت اور جرائم کا خاتمہ ہوا ،کوئٹہ ،بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل کالج آف آؔرٹس فنون لطیفہ کے احیاء میں کلیدی کردار پر خراج تحسین کا مستحق ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر این سی اے اعظم جمال ،پروفیسر ظفر اقبال ،پروفیسر گیتی آراء ،ایسوسی ایٹ پروفیسر زاہد عثمان ،عمران احمد ،فخر اللہ طاہر ،پروفیسر عطیہ ،شازیہ مرزا،اسسٹنٹ پروفیسر مہر بانو خٹک ،نادیہ بتول حسین ،فاطمہ حسین ،زارا حسین سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کو وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہاکہ حکومت ملک میں فنون لطیفہ کی ترویج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن کو ورکشاپ کے افتتاح کے بعد نمائش کا دورہ کرایا گیا اور فساد زدہ علاقوں کی خواتین کے ہاتھوں سے تیار کردہ فن پاروں کی بابت بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :