وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب، سیف سٹی پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

لاہور کے علاوہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس کے منصوبوں پر کا م کیا جارہاہے،شہبازشریف عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ موثر کردار ادا کریگا،منصوبے پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:18

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب، سیف سٹی پراجیکٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ لاہورمیں سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے او ریہ منصوبہ تکمیل کی جانب برق رفتاری سے بڑھ رہا ہے ۔سیف سٹی پراجیکٹ شفافیت اورمعیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگااوراس منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ہوگی۔امن عامہ کی فضاء کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ۔

پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ موثر کردار ادا کرے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ بات ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہروں کو محفوظ بنانے اورجرائم پر قابو پانے کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اوراس منصوبے کو ٹیم ورک کے طورپر کام کرتے ہوئے پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس کے منصوبوں پر کا م جاری ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدر آمد کی رفتار کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد اورمختلف امور پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ایوب گادھی،مشیر رانا مقبول احمد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :