Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی برٹش کونسل کا انٹر نیشنل ایوارڈ برائے تدریسی مہارت و علوم فنون جیتنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گوجرہ کی ہیڈ مسٹریس اور طالبات کو مبارکباد

سرکاری سکول نے برٹش کونسل کا انٹرنیشنل ایوارڈ جیت کرملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، شہباز شریف

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:18

وزیراعلیٰ پنجاب کی برٹش کونسل کا انٹر نیشنل ایوارڈ برائے تدریسی مہارت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برٹش کونسل کا انٹر نیشنل ایوارڈ برائے تدریسی مہارت و علوم فنون جیتنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گوجرہ کی ہیڈ مسٹریس اور طالبات کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی قابلیت اور طالبات کی محنت و ذہانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرہ کے سرکاری سکول نے برٹش کونسل کا انٹرنیشنل ایوارڈ جیت کرملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اورانٹر نیشنل ایوارڈ برائے تدریسی مہارت و علوم فنون جیتنے میںسکول کی ہیڈ مسٹریس کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوںنے کہا کہ برٹش کونسل کا انٹر نیشنل ایوارڈ برائے تدریسی مہارت و علوم فنون سکول کے علاوہ ملک و قوم کیلئے بھی اعزاز ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی طالبات میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی طالبات نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گوجرہ کی ہونہار طالبات پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہیںاورپسماندہ علاقہ کی طالبات نے اپنی محنت اورقابلیت سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات