میڈ یکل انٹر ی ٹیسٹ سے ہما ر ے بچوں کا مستقبل منسلک ہے ۔کمشنرملتان

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ میڈ یکل انٹر ی ٹیسٹ سے ہما ر ے بچوں کا مستقبل منسلک ہے ۔اس کے انعقاد کے انتظا ما ت میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہ کی جا ئے گی جبکہ امیدوارو ں کے ساتھ آ ئے ہوئے وا لدین اور رشتہ دا رو ں کو دی جا نے وا لی سہو لیا ت کو بھی ملحو ظ خا طر رکھا جا ئے ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے میڈ یکل انٹر ی ٹیسٹ کے انعقاد با ر ے انتظا ما ت کے جا ئز ہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔کمشنر ملتا ن نے ہد ایا ت جا ری کیں کہ امتحا نی مر اکز میں امید وا روں کیلئے منا سب کمروں کا انتظا م کیا جا ئے ،کمروں میں روشنی اور ہوا کا بھی منا سب بندوبست کیا جا ئے ۔بجلی کی مسلسل فرا ہمی کو یقینی بنا یا جائے جبکہ جنریٹر کی صو ر ت میں بیک اپ کا بھی انتظا م کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ امید وارو ں اور دیگر لو گو ں کیلئے بیت الخلا ء کے با ہر کا ر ڈ آ ویزا ں کئے جا ئیں جن پر مر د ، خواتین اور امید وارو ن کیلئے الگ الگ واش رومز نما یا ں ہو ں ۔ تما م بیت الخلا ء کے با ہر اٹینڈ نٹ کھڑ ے کئے جا ئیں اور بیت الخلاء کی صفائی اور صا بن ،ٹشو پیپر کی فر اہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ امید وا روں کے ساتھ آ نے وا لے افر اد کیلئے پا نی اور بیٹھنے کا مناسب انتظا م کیا جا ئے جبکہ فو ڈ پو ائنٹ پر اشیاء خو ردو نو ش با رے ریٹ لسٹ آویزا ں کی جا ئے ۔

غیرمعیا ری اشیا ء اور مہنگے دا مو ں فر وخت کی کرنے والے اسٹا لز مالکا ن کے خلا ف سخت کا رروا ئی کی جا ئے گی ۔کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجاز ت نہیں دی جا سکتی ۔کمشنر ملتا ن نے کہا کہ پر نٹنگ پوائنٹ بھی بنائے جا ئیں تا کہ رول نمبر سلپ وغیر ہ گھر بھو لنے کی صو ر ت میں یونیو رسٹی آ ف ہیلتھ سا ئنسز اور انتظا میہ کی ٹیم موقع پر پرنٹ نکا ل کر انہیں دے سکے ۔

ہر سنٹر میں ڈا کٹر ،لیڈ ی ڈا کٹر ز اور ریسکیو 1122 کی ایمبو لینس بھی تعینا ت کی جا ئیں ۔سی پی او ملتا ن چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ سنٹر کے اندر اور با ہر ٹر یفک پلا ن تر تیب دے دیا گیا ہے جبکہ سنٹر کے اندر 144 نا فذ ہو گی ۔متعدد داخلی دروازے بنا ئے جا ئیں گے اور تمام افر اد کی مکمل چیکنگ کی جا ئے گی ۔لیڈی پو لیس بھی تما م بلاک میں موجود رہے گی جبکہ سی سی ٹی وی کیمر ے بھی لگا ئے جا ئیں گے ۔

اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہوئے یونیو رسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تر جما ن نے بتا یا کہ پورے پنجا ب میں ڈسٹر کٹ ما نیٹر نگ آ فیسر میڈ یکل انٹری ٹیسٹ کے فوکل پر سن ہو ں گے جبکہ اس دفعہ کڑ ی نگر انی میں پر چے سنٹرو ں میں منتقل کئے جا ئیں گے ۔اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر سر فر از احمد ،ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ز ،زاہداکر ام ، با رک اللہ ،ارشد گو پا نگ ،ڈ ی ایم او آ منہ زیدی ،اسسٹنٹ کمشنر ز مسعود احمد بخار ی ،مبشر الرحمن ،سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے فاروق ڈو گر ، سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر شا ہد بخا ر ی ،سو ل ڈ یفنس آ فیسر فاطمہ بی بی اور دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔