سماج دشمن عناصر کے خلاف حکومت ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے۔ایم پی اے خولہ امجد

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ایم پی اے خولہ امجد نے کہاہے کہ امن وامان کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے عملی ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بحیثیت پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ امن وامان کے قیام کے لئے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ان شاء اللہ سی پی بہت جلد مکمل ہوجائے گا اورملکی معیشت کو مزید ترقی ملے گی۔پوری پاکستانی قوم ملک وقوم کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی اور امن وامان کیلئے متحد ہے۔اس موقع پر طلعت شاہین،حنا خان،افشین بٹ،روبینہ نذیر ،صادقہ جبیں سمیت دیگر نے شرکت کی۔