پیپکو اتھارٹی نے 9میپکو افسران کو گریڈ20میں ترقی دیدی

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی (PEPCO)اتھارٹی نے ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے 9افسران کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت گریڈ20میں اپ گریڈ کردیاہے۔

(جاری ہے)

میپکو کے چیف انجینئر خواجہ غلام یاسین کو7مارچ2017؁ء سے گریڈ 20میں ٹائم سکیل دیاگیاہے جبکہ اپ گریڈ ہونے والے دیگر سپریٹنڈنگ انجینئرز میں منیجر (پروکیورمنٹ)پی ایم یو میپکو انجینئر مدثر حسین، سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل بہاولپورانجینئر جمیل الرحمن، سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو سرکل ملتان انجینئر خالد جاوید خان،پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر محمد عمر لودھی،سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ساہیوال انجینئر اکرام الحق ، منیجر میٹریل مینجمنٹ میپکو میاں جاوید اقبال شامل ہیں جبکہ 2ریٹائرہونے والے ایس ایز اقبال احمد شیخ اور مرزا محمد شریف کو بھی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت گریڈ20دیاگیاہے ۔