نئے انجینئرز کی صلا حیتوں کی کمپنی کو اشد ضرورت ہے۔محمد اکرم چوہدری

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ نئے انجینئرز کی صلا حیتوں کی کمپنی کو اشد ضرورت ہے۔ہمیں توقع ہے کہ یہ انجینئرز نئی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی مدد سے میپکو کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ وہ ریجنل ٹریننگ سینٹر ملتان میں نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی اوز کے تربیتی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان آفیسرز کے فیلڈ میں جانے سے یقینی طور پر مثبت تبدیلی آئے گی۔نئے انجینئرز ایمانداری اور لگن سے کام کریں ۔ ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن میپکو محمد نعیم اللہ اور چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو عبدالعزیز نیازی نے بھی نئے ایس ڈی او زسے بات چیت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹریننگ سنٹر میں ایس ڈی اوز کے تربیتی سیشن کا جائزہ لیا اور ان سے بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :