محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے ہوئے پکڑاگیا۔مقدمہ درج

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)محکمہ اینٹی کرپشن نے بدھ کے روز محکمہ انہار کے ضلعدار کو رشوت لیتے ہوئے پکڑلیا۔اسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عدنان آصف بھٹہ نے سول جج ملتان محمد اکمل کے ہمراہ محکمہ انہار شجاع آباد ڈویژن کے دفتر میں چھاپہ مارا اور ضلعدار کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن نے اس کے قبضے سے نشان زدہ 55ہزار روپے بھی برآمد کرکے اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔یہ چھاپہ کبیروالہ کے رہائشی محمد بشیر کی درخواست پرکیاگیا تھاجس میں موقف اختیار کیاگیا تھاکہ ضلعدار نے نہر کی وارہ بندی کروانے کے عوض 55ہزار روپے رشوت لی تھی۔