ٹریلر نے پارکو کی گاڑی کوکچل دیا۔تین افراد موقع پر جاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سناواں کے قریب شیخو شوگر ملز کے نزدیک ٹریلر نے پارکوکی گاڑی کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کا ایک ڈبل کیبن ڈالا جس پر 3 افراد سوار تھے پارکو آئل ریفائنری سے ملتان جا رہے تھے کہ سناواں کے قریب شیخو شوگر ملز کے نزدیک پہنچے لیکن مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر کا اچانک ٹائر پھٹ گیا. ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ٹریلر بے قابو ہو کر پارکو کی گاڑی پر چڑھ دوڑا, حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹریلر نے گاڑی کو مکمل طور پر کچل دیا اور گاڑی میں سوار منیر, عارف اور شبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا.جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں منتقل کردیا گیا ہی. پولیس تھانہ سناواں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :