کم پیمانہ جات اور غیر معیاری ڈیزل و پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈی او انڈسٹریز

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:17

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈی او انڈسٹریز محمد زبیر عباسی نے کہا ہے کہ پٹرول پمپوں پر کم پیمانہ جات اور غیر معیاری ڈیزل و پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پٹرول پمپوں کی اچانک چیکنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیمانہ میں گڑبڑ پائے جانے پر پولیس ویلفیئر فلنگ سٹیشن کو فوری طور پر سیل کردیااور قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی پر تین پٹرول پمپوں کے چالان کر کے متعلقہ عدالتوں کو بھجوا دیئے۔