ٹرانسپورٹرز کمرشل گاڑیوں پرسامان کی اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں ۔مسعود منہاس

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال کی ہدائیت پر موٹر وہیکل ایگزامینر مسعود منہاس نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کمرشل گاڑیوں پرسامان کی اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات تحصیل کبیروالہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم کے ہمراہ روڈز پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے روڈز پر اوورلوڈنگ اور وہیکلز رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے چالان کیے اور بیس ہزار روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے۔انہوں نے روڈز پر چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس بھی چیک کی جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بارے چیکنگ کی اور خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کاروائی بھی کی۔