آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے تاجروں کا اجلاس

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

سکھر۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن کی زیر صدارت تاجروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مختلف تاجر تنظیموں کے رہنمائوں حاجی صابر، عامر خان غوری، حاجی شفیع عباسی ،عبدالمتین بندھانی، خواجہ جلیل احمد،صدر برکت سولنگی، صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی،ملک یعقوب، گلزار بھٹو، عبدالرحیم سیٹھی، فیاض خان ،لالہ عابدکھوکھراور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ سبزی ، پھل اور گندم روز مرہ کی استعمال کی اشیاء ہیں ان پر ٹیکس اور ڈیوٹیاں بڑھا کر مہنگا کرنے سے مہنگائی میں مذید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :