ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن /ایس پی اینٹی کرپشن کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

سکھر۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن /ایس پی اینٹی کرپشن محمد علی وسان کی زیر صدارت منعقد ہ ایک اجلاس میں ضلع گھوٹکی سے مختلف کیسز اور انکوائریز کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اینٹی کرپشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کی شکایتوں پر جلد ایکشن لینے اور ان کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انویسٹی گیشن کے عمل کو بہتر کرنے کیلئے پابند کیا تاکہ کرپٹ عملدار سزا سے ہرگز بچ نہ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی معاشرے کے لیے ایک ناسور کی طرح ہے جو معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، اس لیے تمام متعلقہ افسران کو چاہیے کہ وہ معاشرے کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار سرانجام دیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر /سرکل آفیسر گھوٹکی عبدالحفیظ چاچڑ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر /سرکل آفیسر سکھر عبدالقادر سومرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر /سرکل آفیسر عیسو خان جمالی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر /سرکل آفیسر حمز علی سہتو اور انسپیکٹر فدا حسین شاہ ، سب انسپیکٹر عبدالفتاح مہر اور دیگر افسران شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :