ڈی جی رینجرز (سندھ) سے ہندو برادری کے وفد کی ملاقات

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید سے کراچی اور اندرونِ سندھ سے ہندو برادری کے ایک وفد نے بدھ کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی اور امن و امان کے قیام میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہا۔ ہندو برادری کے وفد نے قیام امن کے لئے کی گئی رینجرز کی کاوشوں پر اعتماد کا اظہارکیا اور امن و عامہ برقرار رکھنے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ باہمی تعاون اور روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے سہ ماہی بنیادوں پر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :