ملتان،ریجنل پولیس آفیسرنے ضلعی پولیس سربراہان کو دیوالی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت رکھنے کی ہدایات جاری

تاکہ ہندو اقلیتی برادری اپنا مذہبی تہوار آزادانہ طور پر منا سکیں،محمد ادریس احمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد نے ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت رکھیںتاکہ ہندو اقلیتی برادری اپنا مذہبی تہوار آزادانہ طور پر منا سکیں ۔اس سلسلے میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم چوہدری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک، دسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال زاہد نو از مروت اور قائم مقام ڈی پی او لودھراں جمشید علی کو ہدایا ت جاری کر دی ہیں کہ مورخہ 19.10.2017کو اقلیتی ہندو برادری اپنا دیوالی تہوار مناتی ہیں ان کی سیکورٹی سخت رکھیںتاکہ کوئی شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کامیاب نہ ہوسکیںانہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں ہندو برادریاں رہائش پذیر ہیں وہاں اردگرد کے علاقوں میں مئو ثر سرچ آپریشنز /کومبنگ آپریشنز کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

خصوصاً کچی آبادیاں ، کرائے دار سرائے ہوٹل کے علاقہ جات میں انٹیلی جنٹنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مندروں پر خصوصی انتظامات کئے جائیں خصوصی پکٹس قائم کی جائیں اور مندروں کے نزدیک پولیس موبائل اور موٹر سائیکل سکواڈکی گشت کو موثر بنایا جائے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر مندروں کی انتظامیہ کی جانب سے والنٹیرز کی خدمات حاصل کی جائیں میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے مقامات تقریبات کی سنیپ چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :