کامونکے، راجباہ سے ملنے والی محنت کش کی نعش کی موت کا معمہ حل ہوگیا

پولیس نے سانپ کے ڈسنے کو موت کی وجہ قرار دیکر کیس فارغ کردیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)ستائیس روز قبل راجباہ سے ملنے والی چودہ سالہ محنت کش کی نعش کی موت کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس نے سانپ کے ڈسنے کو موت کی وجہ قرار دیکر اتفاقی موت کی رپٹ درج کرکے کیس فارغ کردیا۔مقتول کے جسم پر تشدد اور گلے میں پھندے کے نشانات بارے خبر شائع کی تو مقتول کا پوسٹ مارٹم کرادیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں قتل کی وجہ پھندا بتائی گئی ہے ۔

جس کے بعد پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔21 ستمبر کی سہ پہر راجہ بُھلہ کے نزدیک راجباہ سے گھر سے بکریاں چرانے کیلئے جانے والے چودہ سالہ عبدالرئوف کی نعش ملی ۔پولیس نے اس کو سانپ کے ڈسنے کا واقعہ قرار دیکردفعہ174کی رپورٹ درج کرلی تاہم مقتول کے والد عبدالغفور نے اصرار کرکے پوسٹ مارٹم کروالیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ اُسے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان ڈیرہ امیر افضل کے محمد عثمان اور حبیب پورہ کے بلال عرف پٹھا ن کیخلاف مقدمہ نمبر516/2017بجرم302/34ت پ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ مقتول عبدالرئوف سے منشیات فروشی بھی کروائی جاتی تھی ۔اور منشیات فروشوں کی لڑائی کے نتیجہ میں اُسے قتل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔