کوشش ہے بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں۔عمران خان

تحریک انصاف بلوچستان کے احتجاج کامطلب ہے کہ انکے دل میں پارٹی کادردہے، اتوارکوسیہون میں جلسے سے خطاب کروں گا،

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

کوشش ہے  بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں۔عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بلوچستان توڑنے کیلیے افغانستان کے ذریعے آ رہا ہے۔کوشش ہے کہ بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں۔انہوں نے یہ بات اپنے گھر بنی گالہ کے باہر آئے بلوچستان کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف بلوچستان کے احتجاج کامطلب ہے کہ انکے دل میں پارٹی کادردہے۔

ملک دشمن بلوچستان کوالگ کرناچاہتے ہیں۔بلوچستان کیخلاف سازش ہورہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہئیے جس سے دشمن فائدہ اٹھائے۔اتوارکوسیہون میں جلسے سے خطاب کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے سیہون میں اسٹیڈیم بندکرانیکی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :