Live Updates

نواز شریف کی چوری شدہ دولت کو کرکٹ کی حلال آمدن سے ملانے کی کوششوں پر عمران خان کی میڈیا گروپ پر کڑی تنقید

نواز شریف کی منی لانڈرنگ اور میری خون پسینے کی کمائی میں مماثلت کی میر شکیل کی کوششیں شرمناک ہیں،چئیرمین پی ٹی آئی کا ٹوئٹ

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:15

نواز شریف کی چوری شدہ دولت کو کرکٹ کی حلال آمدن سے ملانے کی کوششوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) نواز شریف کی چوری شدہ دولت کو کرکٹ کی حلال آمدن سے ملانے کی کوششوں پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک میڈیا گروپ پر کڑی تنقیدکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سماجی رابطے کی سائٹ پر عمران کان نے اپ۰نے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کی منی لانڈرنگ اور میری خون پسینے کی کمائی میں مماثلت کی میر شکیل کی کوششیں شرمناک ہیں۔

میں کرکٹ کے ذریعے انتہائی محنت سے کمائی گئی ایک ایک پائی پاکستان لے کے آیا۔

(جاری ہے)

میں نے مکمل طور پر قانونی بینکنگ ذرائع سے اپنی آمدن پاکستان منتقل کی۔میں اس منتقلی کے تمام دستاویز سپریم کورٹ کے سامنے پیش کر چکا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے تین سو ارب روپوں کی ایک بھی رسید پیش نہیں کی۔سچ بولنے کے بجائے نواز شریف نے سپریم کورٹ میں بھی جعلی قطری خط پیش کیا۔بیرون ملک پاکستانی خون پسینہ ایک کر کے سالانہ بیس ارب ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں۔پاکستان قرضوں کی دلدل میں بری طرح ڈوبا ہوا ہے۔یہ کرپٹ مافیا سالانہ دس ارب چوری کر کے منی لانڈرنگ سے باہر بھیج دیتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات