گورنرخیبرپختونخواکی میرعلی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:22

گورنرخیبرپختونخواکی میرعلی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسزکی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے بدھ کے روزمیرعلی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوردھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے شہیدسیکورٹی اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ خطے میں وامان کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اوران کی قربانیوں کورائیگانہیں جانے دیاجائیگااورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

گورنرنے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔گورنر نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ #

متعلقہ عنوان :