عشق رسول ؐ کیلئے جان بھی قربان ہے ،ایک منظم بین الاقوامی سازش کے تحت ختم نبوت ؐ کے حلف نامے کو آئین سے نکالنے کی کوشش کی گئی ،اب اسے کلیریکل غلطی قرار دینے کی بجائے ان کرداروں کو بے نقاب کیا جائے ،

ہم اس ملک میں امریکہ کے آلہ کاروں ، اور کرپشن کے بڑے مجرموں کیخلاف جنگ کریں گے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا جمیل چوک میں ختم نبوت ؐکانفرنس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:21

عشق رسول ؐ کیلئے جان بھی قربان ہے ،ایک منظم بین الاقوامی سازش کے تحت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی وزراء انوشہ رحمان اور زاہد حامد کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق رسول ؐ کیلئے جان بھی قربان ہے ،ایک منظم بین الاقوامی سازش کے تحت ختم نبوت ؐ کے حلف نامے کو آئین سے نکالنے کی کوشش کی گئی اب اسے کلیریکل غلطی قرار دینے کی بجائے ان کرداروں کو بے نقاب کیا جائے ، ہم اس ملک میں امریکہ کے آلہ کاروں ، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفاداروں ، لینڈ اور ڈرگ مافیا اور کرپشن کے بڑے مجرموں کے خلاف جنگ کریں گے ۔

جماعت اسلامی نے ہر دور میں عقیدہ ختم بنوت ؐ کا دفاع کیا ،ہم عشق رسولؐپر اپنی جانیں نچاور کرنے کیلئے تیار ہیں، عوام ووٹ لینے کیلئے آنے والوں سے پوچھیں کہ جب ختم نبوت ؐ سے متعلق حلف نامے پر قومی اسمبلی میں شب خون مارا جارہا تھا تب آپ کہاں تھے،عوام ختم نبوت ؐ کے حلف نامے کے دفعات کو آئین سے نکالنے والوں سے اپنے ووٹ کی صورت میں انتقام لیکر عاشقان رسولؐکو اسمبلیوں میں بھیجیںہر جھنڈے نے بار بار حکومت کی لیکن عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ،اب عاشقان رسولؐکی باری ہے ،۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پشاور جمیل چوک میں ایک عظیم الشان ختم نبوت ؐکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابر حسین اعوان ،اور مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے چیئرمین مفتی محمد امتیاز مروت اور این اے فور سے جماعت اسلامی کے امیدوار واصل فاروق نے بھی خطاب کیا ،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام اب مختلف جھنڈوں اور نعروں کے ساتھ آنے والے اور ان سے ووٹ مانگنے والوں سے ضرور پوچھیں کہ آپ کو تو ہم نے ایک دفعہ نہیں تین تین اور چار چار مرتبہ ایوانوں میں بھیجا آپ نے اس ملک اور قوم کیلئے کیا کیا ،کیا ہم نے آپ کو عقیدہ ختم نبوتؐکے دفعات کو ختم کرنے کیلئے اسمبلیوں میں بھیجا تھا انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور کسی دھوکے میں نہیں آئینگے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ اگر انکے وزراء کے بیانات انکی پارٹی پالیسی نہیں تھی تو اب تک انہیں فارغ کیوں نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں عالمی اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری میں ہر حد پارنے کو تیار رہتی ہیں لیکن جماعت اسلامی کی موجودگی میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کو کبھی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکتا ،انہوں نے کہا رسول اللہ ؐسے محبت جنت کی کنجی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ناموس رسالت پر جان نچاور کرنے کوتیار ہیں اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے لئے موت و زندگی کا مسئلہ ہے جس ہستی سے ہم اپنے ماں باپ سے زیادہ محبت کرتے ہیںتو اس ہستی کیلئے جان قربان کرنا بہت چھوٹی بات ہے انہوں نے کہا کہ ہم عاشقان رسول ہیں اور عشق رسول میں دنیا کے کسی طاقت سے ڈرنے والے نہیں انہوں نے کہا کہ امریکی خوف سے کوئی لیڈر ممتاز قادری شہید کے جنازے میں نہیں گیا لیکن ہم نے جنازے میں بھی شرکت کی اور انکے بیٹے کی کفالت کی ذمہ داری لینے انکے گھر گئے ،انہوں نے کہا کہ این اے 4میں ہر جھنڈے نے حکومت کی لیکن کسی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اب پشاور کے لوگ اللہ کے ساتھ وعدہ کرکے نظام مصطفیٰ ؐکے نفاذ کیلئے ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ این ای4میں عوام امریکی ایجنتوں کو مسترد کرکے غلامان محمد کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ اب ترازو کا دور ہے اور لوگ امیدواروں کو ترازو میں تول کر ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی ذاتی لڑائی نہیں ہم ملک و قوم کی مفاد کیلئے اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اور اب انشاء اللہ اب وہ دور قریب آچکا ہے کہ اس دھرتی پر اللہ اور اسکے رسول ؐ کے متوالوں کی حکمرانی ہوگی ہوگی اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنیگا،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے سے حلفاً کا لفظ نکالنے اوراس میں نقب لگانے والوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک سرکاری کمیٹی بنائی تھی ، مگر آج تک اس کمیٹی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔

کسی کو برطرف کیا گیا نہ سزادی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم منتظر ہے کہ حکومت اتنی بڑی سازش کرنے والوں کو کب بے نقاب کر کے انہیں سزا دیتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے اس سانحہ کو دبانے کی کوشش کی تو خود دب جائے گی ۔ ختم نبوت کا معاملہ ایسا نہیں کہ اس پر خاموش رہا جائے اور قادیانی و یہودی لابیوں کو مسلمانوں کے ایمان و جذبات سے کھیلنے کا موقع دیا جائے ۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جد مجرموں کو بے نقاب کر کے ان سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم اس ملک میں امریکہ کے آلہ کاروں ، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفاداروں ، لینڈ اور ڈرگ مافیا اور کرپشن کے بڑے مجرموں کے خلاف جنگ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ترازو عدل و انصاف کا نشان اور مظلوموں اور مجبوروں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ عوام 26 اکتوبر کو ترازو کے نشان کو کامیاب کرائیں تاکہ ملک میں اللہ کے احکامات کے مطابق فیصلے کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط ہوں ۔