پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے سفر کی حقیقی معنوں میں عکاسی کیلئے محکمہ اطلاعات کی تشکیل نو ناگزیر بن چکی ہے
سرکاری مشینری میں زیادہ سے زیادہ شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیساتھ حکومتی اقدامات کی تشہیر اور ان پر متعلقہ حلقوں کی جانب سے فیڈ بیک میں اس محکمہ کے کردار مسلمہ ہے ،۔ وزیراعلیٰ کی محکمہ اطلاعات کے یکطرفہ کردار کو دو طرفہ اور کثیر الجہتی مواصلاتی نظام میں بدلنے کی ہدایت
بدھ 18 اکتوبر 2017 23:21
(جاری ہے)
جس میں چیف سیکرٹری اعظم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش ، سیکرٹری خزانہ شکیل قادر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سید امیر حسین شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔پریزینٹیشن میں محکمہ اطلاعات کی موجودہ سرگرمیوں اور مجوزہ نئے رول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات کی موثر تشہیر اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے دو طرفہ اور کثیر الجہتی مواصلاتی طور طریقے اپنانے کیلئے سیکرٹری اطلاعات کو گرین سگنل دیتے ہوئے مجوزہ پروگرام کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ۔انہوںنے واضح کیا کہ صوبے میں شفافیت اور گڈ گورننس پر مبنی ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کی موثر عکاسی کیلئے جامع اصلاحاتی و ترقیاتی مواصلاتی حکمت عملی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے بر سر اقتدار آنے پر جب ہم نے صوبے میں تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا تو ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی حکومت کا پورا انتظامی نظام تقریباًناکارہ ہو چکا تھا اور محکمے زبوں حالی کا شکار ہونے کے سبب عوامی خدمات بجا لانے کے قابل نہیں تھے تاہم انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے تمام حکومتی شعبوں اور اداروں میں مختلف اصلاحات کا بیڑہ اُٹھایا اور اس سلسلے میں ہمیں ریکارڈ قانون سازی بھی کرنا پڑی ۔پرویز خٹک نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کو فعال اور عوامی خدمت کے تابع بنایا گیا جبکہ اسلام اور اصلاح معاشرہ کے ضمن میں بھی متعدد اقدامات کئے گئے جن میں پرائمری سطح پر ناظرہ قرآن ، میٹرک کی سطح پر قرآن باترجمہ، سودی کاروبار اور جہیز کی لعنت پر پابندی کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قانون سازی کے اہم نکات میں اطلاعات اور خدمات تک رسائی،وسل بلوئراور کنفلکٹ آف انٹرسٹ بھی قابل ذکر ہیںجن کی بدولت معاشرے سے کرپشن اور بدعنوانیوں کاخاتمہ ہوکر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل ہموار ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ارادے نیک اور مضبوط ہیں۔ہمارا مقصد زنگ آلود نظام کو مکمل طور پر بدلنا ہے تاہم سٹیٹس کو کی قوتیں بھی موجود ہیں جو تبدیلی کی کوششوں میں حائل ہیں۔انہوںنے کہا کہ باقاعدہ قانون سازی کے ساتھ ہمارے تبدیلی کے اقدامات دیر پا اثرات کے حامل ہیں۔یہ تبدیلیاں ہمیشہ کیلئے ہیں جنہیں بدلنا ممکن نہیںاور جو تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے تو ناکامی اور نقصانات سے دوچار ہوں گے جس کی تاریخ بھی گواہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اپنے نئے کردار کے تحت تبدیلی کے اقدامات سے متعلق عوامی شعور اُجاگر کرے اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مناسب عکاسی کرے جو گڈ گورننس اور شفافیت کا لازمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ محکمے میں یہ صلاحیت ہونی چاہیئے کہ وہ تمام شعبہ ہائے زندگی کی طرف سے فیڈ بیک پر مبنی علاقائی، قومی اور عالمی حقائق کو منظر عام پر لائے ۔انہوںنے صوبے میں تجاوزات کے خلاف مہم کو بھی کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ شہروں کا حسن گہنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں ، طلباء اور مریضوں کی آمدورفت میں رکاوٹوں کا باعث بنتے ہیںجن کی مہذب اور ترقیافتہ معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے پیش کردہ مجموعی پبلسٹی پلان سے کلی اتفاق کرتے ہوئے اس سراہااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس پر عمل درآمد کے سلسلے میں پورا تعاون کریں۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.