سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان نظام الدین سیاسی وابستگی(ایم کیو ایم لندن)، نجم الاسلام عباسی سیاسی وابستگی (ایم کیو ایم لندن)، ندیم ظفر عرف ندیم پیٹرسیاسی وابستگی(ایم کیو ایم حقیقی) اور فیضان فاروق جس کی سیاسی وابستگی (ایم کیو ایم پاکستان) سے ہے کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ عزیز بھٹی اور قائد آبادکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان محمد جمیل عرف جمی، سالک عظیم، نعمان خان، کاشف حسین، عبدالوہاب رشید عرف عبدل اور نعمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے سمیت متعددد وارداتوں میں ملوث ہئں،دوسری جانب عزیز بھٹی ، شاہ لطیف اور کھوکھرا پارکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان میراج رسول سیال، محمد خورشید اور اصغر علی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :