دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کی مذہبی رسومات کے مقامات پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہندوکمیونٹی کے معززین سے مشاورت کوترجیح دی جائے،آئی جی سندھ کی پولیس افسران کو ہدایات

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ صوبائی سطح پر دیوالی تہوار کے حوالے سے تمام مندروں کی سیکیورٹی مربوِط اور مؤثر بنایا جائے اور اس حوالے سے سیکیورٹی پلانز ترتیب دیکر اے آئی جی آپریشنز سندھ کو برائے ملاحظہ ارسال کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر لکشمی پوجا اور دیگر مذہبی رسومات کے مقامات پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہندوکمیونٹی کے معززین سے مشاورت کوترجیح دی جائے اور دیوالی کی تین روزہ تقریبات پر تھانہ ٹو تھانہ روابط پر مشتمل سیکیورٹی امورکو غیرمعمولی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مندروں اور دیگر مخصوص مقامات پر کڑی نگرانی و مشتبہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے اور بروقت اقدامات کویقینی بنایا جائے ۔#

متعلقہ عنوان :