ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دوسرے ون ڈے میں 104 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، آملہ 85 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:57

ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ ..
پارل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اے بی ڈی ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 104 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ویلیئرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور کیریئر بہترین 176 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، ہاشم آملہ 85 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، روبیل حسین نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 249 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، امرالقیس اور مشفق الرحیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آ سکیں، ڈی ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارل میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے، ڈی ویلیئرز نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر بہترین 176 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے بھی شامل تھے، آملہ 85 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ڈی کوک 46، کپتان فاف ڈوپلیسی اور پریٹورس صفر، جے پی ڈومینی 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، فرحان بہاردین 7 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، روبیل حسین نے 4 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 249 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، امرالقیس اور مشفق الرحیم کے سوا بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، امرالقیس 68 اور مشفق 60 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم ان کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، تمیم اقبال 23، لٹن داس 14، شکیب الحسن 5، صابر رحمان 17، ناصر حسین 3 کپتان مشرفی صفر، محموداللہ 35 اور روبیل حسین 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پہلک وایو نے 4، عمران طاہر نے 3، پریٹورس نے 2 اور ڈین پیٹرسن نے ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :