آصف زرداری سے نصرت شاہ اور تسنیم قریشی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات کیلئے تیاریوں اور حکمت عملی پر غور

پیپلز پارٹی انتخابات جیت کر وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ، مخالین کوشکست نظر آ رہی ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کی گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:56

آصف زرداری سے نصرت  شاہ اور تسنیم قریشی  کی ملاقات ، سیاسی صورتحال ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق اراکین قومی اسمبلی سید نصرت علی شاہ اور تسنیم قریشی نے بلاول ھائوس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کیلئے تیاریوں اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ حلقے کے پولنگ سٹیشن تک پارٹی کو منظم کیا جائے اور پولنگ ایجنٹ کارکنوں کی تربیت کی جائے کہ کس طرح دھاندلی کو روکنا ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات جیت کر وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالین کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :