ساہیوال پولیس کی سماج دشمن عناصڑ کے خلاف کاروائیاں ، 1300گرام چرس ‘55لیٹرشراب ‘9پسٹل برآمد ‘ملزمان گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:56

ساہیوال پولیس کی سماج دشمن عناصڑ کے خلاف کاروائیاں ، 1300گرام چرس ‘55لیٹرشراب ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے 1300گرام چرس ‘55لیٹرشراب ‘9پسٹل وغیرہ برآمد ‘ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کے دوران بونگہ بہاول میں چھاپہ مارکرمنشیا ت فروش دور محمد 1300گرام چرس ‘84/5-Lمیں محمد شہزاد سے 28لیٹر شراب ‘محمد پور میں محمد انور سے 27لیٹرشراب ‘113/9-lمیں علی مردان سے پسٹل ‘ککھاں والا موڑ پر عمران سے کاربین 12بور ‘اشفاق مسیح سے پسٹل30بور‘ مزدور پلی پر الیاس سے پسٹل‘دوسہرا گرائونڈ میں راشد سے پسٹل ‘محمد عدیل سے پمپ ایکشن ‘امامیہ کالج کے قریب محمد اکبر سے پسٹل اور 78/5-Lمیں مزمل رشید سے پسٹل و رپیٹر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :