نوازشریف ٹولہ پاکستان کو تباہی کی طر ف دھکیل رہاہے، شیخ محمد چوہان

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ نوازشریف ٹولہ پاکستان کو تباہی کی طر ف دھکیل رہاہے امریکہ اوریہودیوں کے اشاروںکا آلہ کار بن کر دین محمد ؐ سے بھی ا نکاری ہوگئے ہیں۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد حکومتی ا یوانوں میں زلزلہ طاری ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اب باشعور عوام کسی نا اہل شخص کو ووٹ نہیں ڈال سکتے کیونکہ نااہل لوگوںنے ملک اور معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیاہے۔ حکمرا ن جتنی کرپشن کرتے تھے اتنے ہی قرضے لیکر ملک کو مقروض بنادیا۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں خاتون کا بچے کو سڑک پر جنم دینا نااہل حکمرانوں کی صحت کی سہولیات کی دعوئوں کاپول کھول دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی سہولیات ناپیدہونے کے برابر ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی اور مشینری کے خراب ہونے کی آئے روز نوید ملتی رہتی ہے اور حکومت قرضے لیکر اورنج میٹر و ٹرین لائن جیسے منصوبے بنا کر ترقی کے دعوے کررہی ہے۔