خوشحال کسان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے کسانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:53

سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدیر احمد باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب زرعی شعبے کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے خوشحال کسان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے کسانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکومت پنجاب کی طرف سے آنے والی کسان دوست سکیموںاور فصلوں کی پیداوار کے مقابلہ جات بار ے زمیندار بھائیوں کو آگاہی دیں تا کہ زیادہ سے زیادہ کسان ان سکیموں سے مستفید ہو سکیں اجلاس میں کسان تنظیموں کے ارکان نے اپنے اپنے مسائل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل جلد از جلدحل کئے جائیں -قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی ادویات اور نامیاتی کھادوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جن دکانداروں کے خلاف ایف آئی درج ہو چکی ہیں ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت امتیاز احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم نثار ،پولیس ،پراسیکیوشن ،زرعی بنک کے افسران سمیت کھاد ، سپرے بنانے والے کمپنیوںاورکسان تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :