ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں جاری آل پاکستان انٹر بورڈز رمیٹ ریسلنگ چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

لاہور نے 22پوائنٹ حاصل کر کے پہلی بہاولپور15پوائنٹ حاصل کر کے دوسری اور گجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:53

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں جاری آل پاکستان انٹر بورڈز رمیٹ ریسلنگ چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی مجموعی طور پر لاہور نے 22پوائنٹ حاصل کر کے پہلی بہاولپور15پوائنٹ حاصل کر کے دوسری اور گجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انفرادی مقابلو ں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے والے پہلوانو ں میں 55کلو گرام میں علی اسد لاہور فرسٹ ، قربان علی ٹی سی بی سیکنڈ 60کلو میں جعفر حسین فیصل آبا د فرسٹ ، ثاقب گوجرانوالہ سیکنڈ ، 66کلو میں شہزاد بہاول پور فرسٹ ، 74کلو میں محمد عمر لاہور ائول ، عرفان ملتا ن دوئم، 84کلو میں محمد اقبال بہاول پور ائول ، ظفر اقبال لاہور دوئم ، 90کلو میں شیراز سعید لاہور ائول ، اسامہ افضل گوجرانوالہ دوئم ، 120کلو میں عبدالحمید گوجرانوالہ فرسٹ ، ساون بٹ لاہور نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

براونز میڈلز حاصل کر نے والو ں میں 55کلو گرام میں اسد بہاول پور ، عمران گوجرانوالہ ،60کلو میں روشف ملتان ، جاوید بہاول پور ، 66کلو میں عادل گو جرانوالہ رانا زاہد لاہور ، 74کلو میں خضر حیات بہاول پور ،احمد گو جرانوالہ ،84میں محیط گو جرانوالہ ، بہادر فیصل آبا د ، 90میں ایم عامر ملتان ، ارسلان بہاول پور ، 120کلو میں فیصل بہاول پور اور عادل فیصل آبا د شامل ہیں۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی رانا محمد عمران ارشد سیکرٹری بہاول پور بورڈ تھے انہو ں نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلو ں کے حسن کو بھی دوبالا کر کے حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں ۔ طاہر حسین جعفری کنٹرولر بورڈ نے ریسلنگ کے مقابلو ں کی تعریف ، شرکت کرنے والے تمام بورڈ آفیشل کا شکریہ ، ڈائر یکٹر فزیکل ایجوکیشن بہاول پور بورڈ طاہر محمو د چیمہ ، ان کی پوری ٹیم اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاول پور کی بھر پور معاونت کو بے حد سراہا ۔

اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر بہاول پور عامر حمید، صدر ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور رانا اللہ بخش کانجو ، وزیراعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بہاول پور کے ریسلنگ انچارج سہیل احمد خان، غلام مصطفی ، ڈائر یکٹر سپورٹس ملتان بورڈ شاہد پرویز گجر ڈائر یکٹر سپورٹس فیصل آبا د بورڈ ثاقب نواز ، آفیشل خالد بٹ ، سپریٹنڈنٹ سپورٹس بورڈ لاہور محمد خالد ، آفیشل لاہور بورڈ فرید حسین ،گو جرانوالہ بورڈ کے آفیشل امین الرشید، انٹر نیشنل پہلوان محمد طہسین، انٹر نیشنل پہلوان محمد ادریس ، قمر عباس، نعمت اللہ، عمران تبسم ، سرمد حسین ،انٹر نیشنل سید عون محمد ، فرحان کانجو انٹر نیشنل ، محمد کلیم انور اور سید بشا رت مہدی کے علاوہ معززین علاقہ اور طا لب علمو ں نے بھر پور شرکت کی ۔

تقریب تقسیم انعاما ت میں ائول ، دوئم اور سوئم ٹرافیوں کے علاوہ تمام کھلاڑیو ں کو انفرادی طور پر میڈلز بھی پہنچائے گئے اس موقع پر باہر سے آئے ہو ئے تمام آفیشلز اور کھلاڑیو ں نے بہاول پور میں بہترین اانتظاما ت فراہم کر نے پر بہاول پور بورڈ اور آفیسر انچارج ڈرنگ اسٹیڈیم طلعت مسعود خان کے پرخلو ص جذبو ں کو قابل تقلید قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :