بہاولپور،کالونی کلرکوں نے کروڑوں کی 500 کنال سرکاری اراضی جعلسازی سے الاٹ کردی

اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ کے باوجود لینڈمافیا اورملوث اہلکاروں کے خلا ف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:53

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)کالونی کلرکوں نے کروڑوں کی 500 کنال سرکاری اراضی جعلسازی سے الاٹ کردی اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ کے باوجود لینڈمافیا اورملوث اہلکاروں کے خلا ف تاحال کوئی کاروائی نہ ہوسکی ملی بھگت سے فائلیں دبادی گئیں اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورصدرکے کالونی کلرکوں اظہرقریشی اوربشیراحمدنے لینڈمافیا سے ملی بھگت کرکے چک24 بی سی یزمان روڈ بہاولپورکی500 کنال کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی مختلف اوقات میں قواعدوضوابط کونظرانداز کرکے اصغر، اکرم، اسلم، عبدالرشید اورمحمدسعید کے نام جعلسازی سی5 سالہ عارضی کاشت کے تحت الاٹ کرادی الاٹ کنندہ اصغرمحکمہ آبپاشی کاملازم تھا اورقواعدکے مطابق الاٹمنٹ کااہل نہیں تھا اس طرح اکرم اوراسلم نابالغ تھے اوران کی عمر یں16,15 سال کے درمیان تھیں وہ بھی الاٹمنٹ کے اہل نہیں تھے محمدسعید اراضی کی الاٹمنٹ سے قبل ہی وفات پاگیا لیکن ان تمام ان کے ناموں پرایک ایک سوکنال اراضی الاٹ کردی گئی ایک شہری محمدحسین کی درخواست پر ایڈیشنل کمشنر نے تمام کاروائی کوبوگس قراردیتے ہوئے مذکورہ بالاافراد کاخسرہ گرداوری منسوخ کردیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورصدرنے اپنی رپورٹ نمبری 1645 مورخہ 18 اگست 2014 ء میں تمام کاروائی کوبوگس قراردیا اورالاٹمنٹ کی منسوخی کی سفارش کی لیکن کلرک شاہی نے یہ تمام کیس دبادیا اورتین سال گزرنے کے باوجود اس پرکوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ جعلی الایٹوں سے زرگان کی رقم ساڑھی15 لاکھ روپے کی بجائے ڈیڑھ لاکھ وصول کیے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے اس کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔