Live Updates

آئی جی سندھ سے پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی ملاقات

آئندہ کراچی میں پی ایس ایل کے تحت ہونیوالے کرکٹ میچز کی سیکیورٹی پر تفصیلی بات چیت نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا مجموعی سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے ،آئی جی سندھ مرتب کردہ سیکیورٹی پلان میں بین الاقوامی معیار پر خصوصی فوکس رکھا جائے ،میچز کے دوران رینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے مربوط رابطوں جیسے اقدامات کو پلان میں لازمی شامل کیا جائے، اے ڈی خواجہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:52

آئی جی سندھ سے پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے پی سی بی سیکیورٹی انچارج ریٹائرڈ کرنل اعظم خان کی سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور فروری 2018ئ؁ میں کراچی میں پی ایس ایل کے تحت ہونیوالے کرکٹ میچز کی سیکیورٹی پر تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹرولّی اللہ دل,ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، زونل ڈی آئی جیز ایسٹ و ساؤتھ،ایس ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او بھی موجود تھے ۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو پی ایس ایل کرکٹ میچز کے جملہ امور کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کیا اور انھیں ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے باہم روابط میں رہتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا مکمل طور پر سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ کرکٹ سیکیورٹی پلان کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ سیکیورٹی پلان میں بین الاقوامی معیار پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور میچز کے دوران رینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے مربوط رابطوں جیسے اقدامات کو پلان میں لازمی شامل کیا جائے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم ایریا کو ڈی آئی جی ایسٹ جبکہ اطراف کے رہائشی علاقوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ دیکھیں گے ۔وی آئی پی پارکنگ کے لئے باقاعدہ اسٹیکرز کا اجراء کیا جائے ۔کھلاڑیوں،دیگر اسٹاف کیلئے ائیرپورٹ،رہائشی مقامات،روٹس اور اسٹیڈیم پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے ۔دوران کرکٹ میچز ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے متبادل راستوں اور اسکی باقاعدہ تشہیر کو یقینی بنایا جائے ۔کرکٹ میچز کے سیکیورٹی کے جملہ امور کی سپرویژن ایڈیشنل آئی جی کراچی کرینگے جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ آر آر ایف کی پلاٹون کو بھی حرکت میں رکھنے کے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات