سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نوشہرہ کی احد خٹک کو بھاری اکثریت سے تحصیل ناظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:51

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات حیات علی خان نے کہا ہے کہ احد خٹک کو بھاری اکثریت سے تحصیل ناظم نوشہرہ اور فواد خان کو نائب ناظم نوشہرہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام نے ایک بار پھر تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے ان کے انتخاب سے تحصیل کونسل نوشہرہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور ان کے انتخاب سے نئے دور کاآغاز ہوگا ترقیاتی کام مزید تیز ہوجائے گا اور عوام کو میونسپل سروس بروقت مل سکے گا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں جب بھی انتخابات ہوئے تحریک انصاف نے بھرپور کامیابی حاصل کی کیونکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی مثبت پالیسیوں اور اصلاحات کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے قوم کوشعور دیا اس لئے اب سارا پاکستان پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :