پیپلزپارٹی نوشہرہ کے کارکنوں نے آئندہ عام انتخابات میں این اے 5 کیلئے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل، پی کے 12 کیلئے سید افتخار علی شاہ اور پی کے 13 کیلئے رضا سعید بابر کو امیدواران نامزد کرنے کا مطالبہ کردیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:51

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے کارکنوں نے ضلعی صدر کے مستعفی ہوجانے کے بعد پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کی صدارت کیلئے رضا سعید بابر کا نام جبکہ آئندہ عام انتخابات میں این اے 5 کیلئے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل، پی کے 12 کیلئے سید افتخار علی شاہ اور پی کے 13 کیلئے رضا سعید بابر کو امیدواران نامزد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل تاروجبہ کے صدر اسرائیل خان نے اپنے ساتھیوں عظیم خان، اسماعیل خان، طارق علی اور میرزادہ کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل نے گزشتہ روز پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ہے اور اب چونکہ عام انتخابات 2018کا وقت قریب ہونے کو ہے اس لئے پارٹی مفادات کی خاطر ضلع نوشہرہ میں ضلعی صدر کی نامزدگی کی جائے جس کیلئے رضا سعید بابر ایک موزوں شخصیت ہے کیونکہ رضا سعید بابر ایک نظریاتی اور محنتی کارکن ہے اور ہمیشہ انہوں نے پارٹی مفاد کی خاطر محنت اور جدوجہد سے کام کیاہے اور ہمیں یقین ہے کہ رضاسعید بابر پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سمیت ضلع نوشہرہ کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور وہ اپنی صدارت میں نوشہرہ کو ایک بار پھر منی لاڑکانہ بنادیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حلقہ این اے پانچ میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل، پی کے 12 سید افتخار علی شاہ اور پی کے 13 کیلئے رضاسعید بابر کو آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کرکے امیدواران نامزد کریں تاکہ یہی نامزد امیدواران اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں سرگرمیاں شروع کرسکے۔