انٹر کالجیٹ والی بال والی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج اور گورنمنٹ کالج چغرمٹی کی ٹیمیں سیمی فائنل میچ پہنچ گئیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:51

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)انٹر کالجیٹ والی بال والی ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کھیلے گئے ،گورنمنٹ کالج اور گورنمنٹ کالج چغرمٹی کی ٹیمیں سیمی فائنل میچ پہنچ گئی،انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے انٹر کالجیٹ مینز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میچ میں گورنمنٹ کالج متھرہ کی ٹیم نے بڈھ بیر کالج کی ٹیم کو 25-20اور 25-16سے ہرایا،جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج چغر مٹی نے مدمقابل ٹیم گورنمنٹ کالج لنڈی کوتل کو 25-6اور25-9سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔