عوام پی ٹی آئی ودیگر مفادپرست عناصر کی کارکردگی دیکھ چکے ،اس بار انھیں بری طرح مسترد کردیں گے،وائس چیئرمین پشاور

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:51

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے وائس چیئرمین حاجی فخر زمان نے کہا ہے کہNA-4پر کامیابی چار جماعتی اتحاد کی ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام پی ٹی آئی اور دیگر مفادپرست عناصر کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور اس بار انھیں بری طرح مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

حلقہ میں پارٹی کے مختلف کارنرمیٹنگ اور رابطہ عوام مہم کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی حلقہ NA-4میں مضبوط قوت بن چکی ہے اور پارٹی کے اتحادی امیدوارناصر خان موسیٰ زئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جائیں گی اورثابت کیا جائے گا کہ قومی وطن پارٹی کے کارکن متحد اورپارٹی کاز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی آواز بن چکی ہے اور ہر محاذ پر پختونوں کے حقوق و تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ا نھوں نے تمام پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے اتحادی امیدوار ناصر موسیٰ زئی کی کامیابی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے آنے والے یوم تاسیس کی کامیابی کیلئے بھی تیاریاں تیز کردے اوررابطہ عوام مہم اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے۔

متعلقہ عنوان :