خیبرایجنسی،ضلعی انتظامیہ کی فارسٹ بازار کے گرد و نواح میں کاروائی ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر25 ہاسٹل وارڈنز گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:51

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے فارسٹ بازار کے گرد و نواح میں کاروائی کر تے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر25 ہاسٹل کے وارڈن کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر صارفین تحفظ سید بادشاہ کے ہمراہ پلوسی کے علاقے فارسٹ بازار کے گرد و نواح میں امان ہاسٹل، پرل ہاسٹل، سوات ہاسٹل، العباد ہاسٹل، امین ہاسٹل سٹودنٹ ہاسٹل، نیو سوات ہاسٹل، گرینڈ خٹک ہاسٹل ایگریکلچر اسفندیار ہاسٹل سمیت دیگر ہاسٹلوں کی چیکنگ کی جن میں سے اکثر ہاسٹلوں کے کچن میں صفائی کی حالت انتہائی خراب تھی جبکہ اکثر میں خاکروب نہیں تھا اور جگہ جگہ گندگی پڑی تھی اور اکثر ہاسٹل میں جنریٹر کام نہیں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے موقع پر موجود ہاسٹلز وارڈنز کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے تمام ہاسٹلز مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے ہاسٹلز میں صفائی کی حالت کو بہتر بنا ئیں اورحفضان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور ہاسٹلز میں جنریٹر کا بھی بندوبست کریں تاکہ طلبا ء کا قیمتی وقت ضا ئع نہ ہوسکے۔انتظامیہ کے مطابق گرفتار ہاسٹل وارڈن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں میں ہاسٹلوں کا بہت معا ئنہ کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :