امام حسین کسی خاص مسلک یا جماعت کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں ، حضرت امام حسین ؓ نے جان مال گھر بار اور اولاد کی قربانی دے کر قیامت تک آنیوالی نسلوں کو باطل کے آگے سر جھکانے کی بجائے سر کٹوا دینا مگر کبھی حق سے پیچھے نہ ہٹنا کا پیغام دیاہے ،پاکستان کا مستقبل سیکولرازم نہیں اسلام سے وابستہ ہے

صوبائی زیر بلدیات ود یہی ترقی عنایت اللہ خان کا فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:48

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سینئرو زیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ امام حسین کسی خاص مسلک یا جماعت کا اثاثہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہے ، حضرت امام حسین ؓ نے جان مال گھر بار اور اولاد کی قربانی دے کر قیامت تک آنے والی نسلوں کو پیغام دیاہے کہ باطل کے آگے سر جھکانے کی بجائے سر کٹوا دینا مگر کبھی حق سے پیچھے نہ ہٹنا ۔

مومن کبھی باطل کی حکمرانی کو برداشت نہیں کرسکتا ، جب تک اختیارات اللہ کے بندوں کے ہاتھ میں نہیں آتے ،ملک میں قرآ ن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہوسکتا ،سیکولرازم اور لبرل ازم آج کے لات منات اور ہبل ہیں ، حقیقی مسلمان ان نظاموں کے تحت زندگی نہیں گزار سکتا ۔

(جاری ہے)

ہم جمہوری جدوجہد اور عوامی تائید سے ملک میں اسلامی انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔پاکستان کا مستقبل سیکولرازم اور لبرل ازم نہیں بلکہ اسلام سے وابستہ ہے۔

وہ بدھ کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیرت کمیٹی کے زیراہتمام اما حسین و فاروق اعظم کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ کانفرنس سے ناظم اعلیٰ پشاور ارباب عاصم خان ، نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ، قاری عبدالواحد مکی ، سینئر صحافی قیصر بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک میں کوئی نیاقانون لانے کیلئے نہیں بلکہ اسی قانون کی بالادستی کیلئے سیاست کررہی ہے جس کیلئے پاکستان بنا تھا پاکستان اسلامی نظام کیلئے بنا تھا اسی نظام کے نفاذ کیلئے اس ملک کا اسلامی آئین اور قانون موجود ہے لیکن ہماری اشرافیہ اس قانون کو پائوں تلے روند رہی ہے ۔

ہماری جدوجہد اسی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے ہم اس قانون و آئین پر عمل کرتے ہوئے اس ملک میں اسلامی و فلاحی معاشرہ قائم کریںگے۔

متعلقہ عنوان :