وزیراعلیٰ سندھ سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:48

وزیراعلیٰ سندھ سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ امور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک برطانیہ کے تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو صوبہ سندھ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے برطانیہ ڈپٹی ہائی کمشنر کو سندھی اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بطور تحفہ پیش کیں۔ ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر اسٹیو کراسمین اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :