گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا نوجوان گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:43

گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا نوجوان گرفتار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)پولیس نے کالج میں گھس کر لڑکیاں چھیڑنے والے برقع پوش اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گرلزپوسٹ گریجویٹ میں ایک لڑکا برقع پہن کر لڑکیوں کی کلاس میں گھس گیا اور ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا۔

(جاری ہے)

جب طالبات سے برداشت نہ ہوا تو انہوں نے شور مچانا شروع کردیا۔

شور مچانے پر پرنسپل نے فوراً ایکشن لیا اورجیسے ہی برقع اٹھایا تو اندر سے لڑکی کے بجائے لڑکا نکلا۔ برقعے کے اندر سے لڑکا نکلتا دیکھ کر کالج میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔ بعدازاں پرنسپل نے لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق برقعہ کے اندر سے نکلنے والے لڑکے کانام زوار حیدر ہے اور وہ زولوجی کا طالبعلم ہے۔