سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آئندہ 4سے 5دن میں پاکستان واپسی متوقع

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:42

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آئندہ 4سے 5دن میں پاکستان واپسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آئندہ 4سے 5دن میں پاکستان واپسی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ہفتے سماعت پر اگلی پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے وکیل (آج)جمعرات کو احتساب عدالت سے فرد جرم کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میاںنواز شریف اپنی اہلیہ اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث ان کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن گئے ہوئے تھے۔لندن میں بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد ان کے وہاں کئی آپریشن ہوچکے ہیں اور وہ علاج کیلئے وہیں اپنے بیٹے کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر (آج) جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، یہ دونوں رہنما اس سے قبل 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :